لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی اور سابق بھارتی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔مکالمے کے دوران فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی نے سابق بھارتی کپتان کو کہا کہ آپ تو اور بھی فٹ ہوتے جا رہے ہیں جس پر دھونی نے جواب دیا کہ اب تو عمر ڈھلتی جا رہی ہے، دھانی نے کہا کہ نہیں آپ تو پہلے سے بھی فٹ ہیں۔دونوں کے درمیان مکالمہ بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہوا جب ایم ایس دھونی کھلاڑیوں کے ہمراہ بس کی طرف جا رہے تھے اس وقت پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن جاری تھا۔
آپ تو پہلے سے بھی فٹ ‘شاہنواز دھانی اب تو عمر ڈھل گئی : دھونی
Oct 24, 2021