لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائیگا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی۔ 24 اکتوبر کو پاکستان بھارت کا میچ سپر اوور میں جائیگا اور پاکستان جیتے گا۔ جب بڑا میچ ہوتا ہے تو اس کا گراؤنڈ میں الگ منظر ہوتا ہے لیکن بھارت کیخلاف میچ کا دباو نہیں لینا، بس گیند کی طرف دیکھنا ہے، دباو لینے سے نہ رات کو نیند اآئے گی نہ بھوک لگے گی،اچھا کھیلا بھی نہیں جائیگا۔ ہماری ایسی ٹیم ہونی چاہیے تھی کہ سب کہتے بھارت کو ہرائیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے، ہم نے پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب اس کی جیت کیلئے اعتماد کریں۔ ہمارے ہاں سلیکشن کے مسائل ہیں ٹیلنٹ کی نشاندہی نہیں ہوتی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آنا چاہتے ہیں اس حوالے سے جلد سیریز ری شیڈولڈ ہونے کی خبر ملے گی، اس سلسلے میں ای سی بی کے چیف نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آرہے ہیں۔
بھارت کیخلاف میچ سپر اوور میں جائیگا ‘فتح پاکستان کی ہوگی: رمیز راجہ
Oct 24, 2021