فنکشنل لیگ کے کارکنان بلدیاتی  الیکشن کی تیاری کریں:عبدالحکیم راجڑ

Oct 24, 2021

کھپرو(نامہ نگار)فنکشنل مسلم لیگ ضلع سانگھڑ کے صدر غلام دستگیر راجڑ کے صاحبزادے اور فنکشنل مسلم لیگ کھپرو کے رہنما عبد الحکیم راجڑ نے تعلقہ کھپرو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقعے پر تعلقہ آفس مسلم لیگ فنکشنل کے کارکن سے ملاقات کی اور اس موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اورپیر سائیں پگاڑا کا پیغام گھر گھر  پہنچائیں اور تمام یونین کونسل عہدیداران اپنے علاقے کے ووٹروں کے شناختی کارڈ بنوائیں۔اس موقع پر اسحق درس اور نواب محمود قائم خانی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں