کراچی(نیوز رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام لیاری ٹاؤن کی کانفرنس جامع مسجد اقصی کھڈہ مارکیٹ مفتی عبدالمتین کی زیر نگرانی جبکہ حلقہ کیماڑی ٹاؤن کی کانفرنس جامع مسجد قادری میں مولانا امین شاہ کی زیر نگرانی منعقد ہوء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ رحیم یارخان سے آئے ہوئے مہمان خصوصی مولانا محمد راشد مدنی نے اقصیٰ مسجد جبکہ مرکزی راہنما مولانا قاضی احسان احمد نے قادری مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا تحفظ ختم نبوت کا کام بہت عظیم کام ہے جس طرح دنیا میں بغیر کسی انتخاب کے کوء اپنا محافظ کسی کو نہیں بناتا بلکل اسی طرح سرور کونین کے تاج ختم نبوت کی حفاظت کیلئے اللہ تعالیٰ انہیں اشخاص کا انتخاب کرتا ہے جن کو وہ اپنی نظر میں کامیاب کرنا چاہتا ہے یاد رکھیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اکابرین کی وہ عظیم جماعت ہے جس کی بنیاد ہی اس عظیم نسبت اور قیمتی کام کیلئے رکھی گء کائنات میں تحفظ ختم نبوت سے زیادہ نیک اور اہم کام کوء تصور نہیں کیا جاسکتا پروگرام میں علمائ سمیت کارکنان و عوام الناس نے بھرپور شرکت کی
مولانا راشد مدنی