راولپنڈی(جنرل رپورٹر) والد کی وفات کے بعدنافرمان بیٹے نے بوڑھی ماں کے نام پر موجود گھر کی پہلی منزل پر قبضہ جمالیا،بوڑھی ماں کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا جس پر بوڑھی ماں نے تحفظ حقوق والدین آرڈیننس 2021کے تحت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے تحفظ مانگ لیا ہے ،جس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے اس درخواست پر مزید کاروائی کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نو شین اسرارکو درخواست بھجوادی ہے جنھوں نے اس درخواست پر ناخلف بیٹے کو مکان سے بے دخل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،واضح رہے کہ تحفظ حقوق والدین آرڈیننس 2021کے تحت والدین کے ساتھ زیادتی کرنے والی اولاد کو کم از کم پچاس ہزار روپے جرمانہ ایک سال قید سخت کی سزا کے احکامات موجود ہیں ۔