نصرت بھٹو نے ملک،عوام اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنا سکھایا:اظہر حسن ڈار

Oct 24, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )  بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں ملک،عوام اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنا سکھایا وقت کے آمروں اور غاصبوں کا بیگم نصرت بھٹو نے بہادری سے مقابلہ کیا آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ملک اور عوام کی خاطر بیگم نصرت بھٹو کی دی گئی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سٹی پیپلز سیکرٹریٹ سیٹلائیٹ ٹائون میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 11ویں برسی کے موقع پر ہونیوالی دعائیہ تقریب سے نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میاں ودود حسن ڈار سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 11ویں برسی کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، تقریب کے اختتام پر بیگم نصرت بھٹو اور ایگزیکٹیو ممبر پاکستان پیپلز پارٹی میاں نیئر حسن ڈار(مرحوم) سمیت دیگر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی ، اس موقع پر نائب صدر گوجرانوالہ ڈویژن میاں سعید احمد، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ و دیگر موجود تھے ۔

مزیدخبریں