نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) وکلاء رہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں رانا واجد علی ممبر پنجاب کلرک بار کونسل، حافظ محمد زبیر بھٹی، رانا محمد ابوبکر صدر کلرک بار ایسوسی ایشن، بابر ظہیر پنوں، رانا فرحان علی، محمد قدیر بٹ اور ان کے دفتر کے سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمد کامران اولکھ نے سفر حجاز کے تاثرات بیان کرتے ہوئے بتایا خانہ کعبہ کا دیدار اور روضہ رسول ؐ پر حاضری ایک دیرینہ خواہش تھی مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو دیکھ کر جو رقت طاری ہوئی اور مدینہ منورہ میں گنبد خضریٰ کو دیکھ کر جو سکون ملا وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا بس دعا ہے کہ اللہ پاک ہر مسلمان کی حج وعمرہ کی آرزو اور جستجو پوری کرے ۔