گوجرنوالہ ( نمائندہ خصوصی) اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ انعام الرحمان یزدانی ایک روزہ دورہ پر گوجرانوالہ آئے، جہاں انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر علامہ پروفیسر سعید کلیروی، ناظم اعلیٰ مولانا محمد ابرار ظہیر، علامہ محمد صادق عتیق، صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف، میاں مجیب الرحمان اور عبد الرحمان بٹ سمیت دیگر عمائدین سے ملاقات کی ،ذمہ داران جماعت کو بتایا کہ اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے زیر اہتمام19نومبر کو منی سٹیڈیم میںتحفظ ختم نبوت وناموس صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،امیر شہر علامہ سعید کلیروی، مولانا محمد ابرار ظہیر اور دیگر نے انہیں اس کانفرنس کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، دریں اثناء صاحبزادہ انعام الرحمان یزدانی نے سٹی ناظم اعلیٰ مولانا محمد ابرار ظہیر، عبد الرحمان بٹ اور ناظم نشر واشاعت مولانا عبد الغفار ثاقب کے ہمراہ منی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔