جھبراں(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست نہ90 کی دہائی میں کامیاب ہوئی اور نہ آج ہوگی،پی ٹی آئی کے کارکنان جس طرح سے ایسے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ان میں سیاسی تربیت کا فقدان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہا عمران نیازی نے حالیہ سیاسی تاریخ کے مطابق ہمیشہ دوسروں کو چور ڈاکو کہا تاہم ان کی چوری کا پتہ چلنے پر الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دے دیا، ،عوام بے چین اور سیاسی عدم استحکام بڑھتاجارہاہے،عمران نیازی مقبولیت،تکبر،غرور کے ہوائی گھوڑے پر سوار ہیں،عمران نیازی مکافات عمل کا وقت شروع ہوچکاہے۔