نارنگ منڈی: کار بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی، گاڑی تباہ، دو افراد زخمی

Oct 24, 2022


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) کار بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی گاڑی تباہ دو افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے فیصل آباد سے نارووال جانے والے کار سوار جب ڈیرہ میواں کے قریب پہنچے تو شاہراہ کی خستہ حالی اور پلیوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے کار بے قابوہوکربجلی کے پول سے جا ٹکرائی جس سے دو افراد زخمی گاڑی تباہ ہو گئی اور بجلی کے پول سے ٹکرانے کی وجہ سے تاریں ٹوٹ گئیں اور اہل علاقہ کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جو کئی گھنٹے گزر جانے پر بھی بحال نہیں ہو سکی ہے  لیسکوحکام کے مطابق اتوار کی چھٹی کی وجہ سے سٹاف موجود نہیں کوشش کر رہے ہیں بجلی کی فراہمی جلد ممکن بنائی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں