ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گورونانک کا 553 واں جنم دن 8نومبر کو منایا جارہا ہے۔ چیئرمین اوقاف حبیب الرحمن کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری شرائن سیف اللہ، پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ اور کئیر ٹیکر گورودوارہ سید عتیق گیلانی جنم دن کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ہندو اور سکھ یاتری ننکانہ آئیں گے جن کے قیام و طعام اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کیے جاتے ہیں ، ذرائع کے مطابق گورودوارہ جنم استھان میں یاتریوں کیلئے تقریبا 400رومز ہیں اس کے علاوہ دوسرے گورودوارہ جات میں بھی سینکڑوں رومز موجود ہیں جن میں تمام سہولیات مہیا کی جاتی ہیںاس بار چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن کی خصوصی ہدایت پر تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے یاتریوں کیلئے اعلیٰ معیار کی مارکیاں بھی لگائی جائیں گی تاکہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے یاتریوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئے، ضلعی ا نتظامیہ ننکانہ کی طرف سے یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔