ننکانہ :شہد کی مکھیوں کے کاٹنے  سے دو بچوں کی حالت غیر ہوگئی

Oct 24, 2022


ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت)شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے دو بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں الاوال کوٹ میں کھیلتے ہوئے بچوں نے شہد کی مکھیوں کے چھتے کو پتھر مارا ،شہد کی مکھیوں نے 16 سالہ سمیع اللہ اور 8 سالہ عامر کو کاٹا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی، ریسکیو 1122 ننکانہ کے عملہ نے دونوں بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں