شیخوپورہ( نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں سے چھٹکارا اور اپنے وسائل میں اضافہ نا گزیر ہے ،فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے ، جس طرح فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اتحاد دکھایا گیا قومی معیشت کی ترقی کے لئے بھی یہی فارمولہ اپنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خادم حسین و لنڈا بازار کے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور مسائل حل کرنے کی تاجران کو یقین دہانی کروائی انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کاملکی معیشت میں اہم کردار ہے لیکن بد قسمتی سے اسے نظر انداز کیا جاتا ہے ۔تاجر تنظیموں کو اعتما دمیں لئے بغیر پالیسیاں تشکیل دی جاتی ہیں جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینا ہوگا اور اس کیلئے حکومت کو مشاورت کا عمل شروع کرنا چاہیے ۔جائز کاروبار کرنے والے تاجر نا مساعد حالات کے باوجود حکومت سے ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ہے: اسلم بلوچ
Oct 24, 2022