گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )میٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن کی یونین سی بی اے کے سرپرست اعلی حاجی زبیر محمود بٹ اورجوائنٹ سیکرٹری چوہدری اشتیاق احمد گجرنے کہا ہے کہ ہم پنجاب بھر کے بلدیاتی ملازمین کو 15فیصد ڈسپیریٹی الائونس کا آڈاپشن لیٹر جاری ہو نے پر ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بالخصوص اپنی یونین کے قائدین کا جن کی انتھک محنت اور احتجاج کی وجہ سے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آج ملازمین کو ان کا حق مل گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے بلدیاتی ملازمین کو انکاحق دیاہے ۔