ہرمسلمان کیلئے نبی اکرم ؐ کی سیرت کواپنانا اور حرمت کادفاع فرض ہے:کانفرنس

Oct 24, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اہلحدیث یوتھ فورس سٹی کے زیر اہتمام 31ویں سالانہ سیرت تاجدار انبیاء ؐ کانفرنس چوک گھنٹہ گھر میں منعقد ہوئی، کانفرنس سے سید سبطین شاہ نقوی، سید طیب الرحمن زیدی، قاری عبدالرحیم کلیم،حافظ محمد یوسف پسروری،حافظ عبدالرحمن شیخوپوری،قاری احمد حسن ساجد،قاری محمد الیاس مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرمسلمان کیلئے نبی اکرم ؐ کی سیرت کواپنانا اورآ پؐ کی حرمت کادفاع کرنافرض ہے، نوجوانوں کواسلام کاہراول دستہ بننا ہوگا، دفاعِ ناموسِ رسالت ؐکی راہ میںملنے والی ہرتکلیف سعادت اورموت شہادت ہے جس کے حصول کی ہم خواہش رکھتے ہیں اس لئے ہماری جدوجہد آگے ہی بڑھے گی ،ہماری دعوت قرآن و سنت کی دعوت ہے جو نبی کریم ؐ لے کر آئے تھے اور ہم اس دعوت کو ہر جگہ عام کرنے کیلئے ہر دم کوشاں رہیں گے اس موقع پر مولانا محمد نعیم بٹ،حافظ آصف شیخ، قاری محمد سعید کلیروی،محمد ابرار ظہیر،شیخ محمد فاروق،، محمدعارف اثری،محمد فاروق عاصم،حافظ مقصود احمد، قاری سعد امین، احسان الہی بھٹی  ودیگر بھی موجود تھے ۔ ٹرانس جینڈر جیسے غیر شرعی بلوں کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی۔      

مزیدخبریں