لدھیوالہ وارائچ(نمائندہ نوائے وقت)غربت ،مہنگائی وبیروزگاری کے سبب عام آدمی کا جینا محال ہو چکا،مشکلات ہیں کے تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ان حالات میں خوراک تو صرف دو وقت کی روٹی کا حصول ہی رہ گیا۔ان خیالات کا اظہار چئیرمین انجمن نوائے شہریاں چوہدری حسیب پندھیر اور چوہدری چاند چہل نے کہا کہ پالیسیاں بنانے والوں نے عام اور غریب عوام کو تو فراموش کر رکھا ہے اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسماں سے باتیں کر رہی ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات ،گیس اور بجلی کی قیمتوں نے عام آدمی کو شدید متاثر کیا،بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے تو غریب کو کہیں کانہ چھوڑا،بیس پچیس ہزار کمانے والوں کے دس سے پندرہ ہزار کے بھاری بھرکم بلزنے تو غریب کی کمر ہی توڑ دی،ایسے حالات میں انسان کیلئے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت مشکل ہوچکی ،غریب اپنی اولاد کو پڑھائے یا ان کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرے اورکیسے دیگر معمولات زندگی کی انجام دہی یقینی بنائے اور بیماروں کی صحت علاج وادویات کا انتظام تو خواب ہی بن کر رہ گیاہے۔چاند چہل نے کہا کہ حکمرانوں کوسادگی وکفائت شعاری اپنانا،قرضوں سے چھٹکاراسے معاشی استحکام لانا ہوگا ،حکومت قرضوں سے نجات کیلئے اقدامات اٹھائے ۔