اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی افواہوں پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے نوائے وقت کو بتایا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سیبیٹرز کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ ایسی کوئی بات ان کے علم میں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چند میڈیا چینلز کی جانب سے یہ پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ سینٹ میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی گئی ہے۔
چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی افواہیں‘ ن لیگ‘ پی پی پی کا اظہار لاعلمی
Oct 24, 2022