فرانس: مسلم طلباء کو سکول کینٹین پر سور کا گوشت کھانے پر مجبور کیا جانے لگا

Oct 24, 2022


پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں مسلم طلباء کو سکول کینٹین میں سور کے گوشت کے بنے کھانے پیش کئے جاتے ہیں اور بار بار مطالبے کے باوجود حلال کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا۔ عالمی  خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں سکول کے کیفے ٹیریاز میں مسلم طلباء کو حلال کھانے کا آپشن نہیں دیا جا رہا ہے۔ مسلم طلباء کو سکول میں تمام وقت بھوکا رہنا پڑتا ہے جس پر والدین کافی پریشان ہیں اور عدالت سے بھی رجوع کیا گیا تھا۔ فرانس کا دعویٰ ہے کہ سکولوں میں کھانے کے مینیوز اور لباس سیکولرز اصولوں پر مبنی ہیں‘ تاہم عدالتی فیصلے میں  بتایا گیا  کہ متبادل مینیو کے انتخاب کی پیشکش سیکولر اصولوں کی خلاف ورزی نہیں۔ عدالتی فیصلے کے باوجود کئی سکولوں میں متبادل مینیو نہیں پیش کیا جا رہا ہے۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2016ء سے صرف ایک مینیو ہی پیش کیا جا رہا ہے جسے جاری رکھا جا رہا ہے‘  تاہم مسلم اور یہودی والدین نے علاقائی انتظامیہ کو خطوط لکھے جس پر کچھ میئرز نے ماحولیاتی خدشات کے باعث خصوصی طور پر سبزی خور مینو تجویز کی جس میں گوشت‘ مچھلی یا سبزی خور شامل ہیں جس پر 94 فیصد والدین نے مچھلی  یا بیف / چکن  کے مینیو کا انتخاب کیا‘ تاہم شدت پسند میئرز نے اس کے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل سیکولرازم کی مخالفت ہو گی۔

مزیدخبریں