امریکہ میں چھوٹا طیارہ رہائشی  عمارت سے ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک



واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر کین میں چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا، حادثے میں طیارے میں سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹکرانے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ طیارہ ٹکرانے سے عمارت میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، طیارہ عمارت سے ٹکرانے کا حادثہ گزشتہ شام ہوا۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
امریکہ طیارہ حادثہ

ای پیپر دی نیشن