بھارتی وزارت داخلہ نے راجیو گاندھی فانڈیشن کا لائسنس منسوخ کر دیا


نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی وزارت داخلہ نے گاندھی خاندان سے وابستہ ایک غیر سرکاری تنظیم راجیو گاندھی فانڈیشن  کا فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت جاری لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ 2020میں بھارت کی وزارت داخلہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک بین الوزارتی کمیٹی کی تحقیقات کے بعد لائسنس منسوخ کر دیا گیاہے۔
 کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی آر جی ایف کی چیئرپرسن ہیں جبکہ دیگر ٹرسٹیوں میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم، کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی وادرا شامل ہیں۔
لائسنس منسوخ

ای پیپر دی نیشن