ہ
مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہاہے کہ بیرون ممالک سے عمرہ ویزے پرآنے والے زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے عمرہ ویزے پرآنے والے زائرین کو انشورنس پالیسی حاصل کرنے سے فائدہ ہوگا۔
پالیسی کے فوائد کے حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے بتایا ہے کہ کووڈ۔ 19 کیعلاوہ حادثات، وفات اورواپسی کے لیے فلائٹ کی تاخیر ہونے کی صورت میں پالیسی مکمل کوریج فراہم کرے گی۔ انشورنس پالیسی ایک لاکھ ریال تک کوریج فراہم کرے گی۔ عمرہ ویزا پالیسی کے حوالے سے وزارت نے اندرون ملک کے لیے ٹول فری نمبر 800440008 جبکہ بیرون ممالک سے استفسار کے لیے 00966138129700 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں وزارت حج کی ویب سائٹ سے بھی اس بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
سعودیہ انشورنس ضروری