جدہ (نیٹ نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان اگلے ماہ الجزائر میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں نہیں جائیں گے۔ رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد کو ڈاکٹرز نے طویل فضائی سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ فرمان میں کہا گیا ہے محمد بن سلمان کے کان میں تکلیف ہے۔ اب عرب لیگ اجلاس میں سعودیہ کی نمائندگی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کریں گے۔
سعودی ولی عہد