یوکرائن آئل ڈپو : روسی وزیر دفاع کا امریکی منصب کو فون

Oct 24, 2022


ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) روس نے یوکرائن کے بڑے آئل ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق آئل ڈپو میں ایک لاکھ ٹن ایوی ایشن فیول موجود تھا۔ روسی حکام نے خیرسون کے مرکزی شہر سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت دے دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ خیرسون کے علاقوں میں شیلنگ اور دہشتگرد حملوں کا شدید خطرہ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے حکام نے کہا ہے کہ شہری فوری طور پر خطرے والے علاقوں کو چھوڑ کر دنیپر دریا کے پار چلے جائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز خیرسون میں یوکرائنی فوج کی شیلنگ سے 4 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ دوسری طرف یوکرائنی صدر وولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرائن میں بڑے حملے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس ہمارے ملک میں مستقل دہشت پھیلا رہا ہے۔ روسی وزیر دفاع نے امریکی ہم منصب کو ٹیلی فون کال کی اور یوکرائن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے بات کی جس میں یوکرائن کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
یوکرائن روس

  

مزیدخبریں