چیچہ وطنی (نامہ نگار) ناجائز تعلقات کا شاخسانہ‘ محبوبہ سے ملنے آنے والے نوجوان کو لڑکی کے بھائی نے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول ربید لنگڑیال اپنی محبوبہ کو ملنے گائوں 73 بارہ ایل میں ان کے گھر گیا تھا جہاں پر لڑکی کے بھائی خضر حیات لنگڑیال نے چھرے کے وار سے نوجوان کی گردن کاٹ دی جبکہ مقتول کی آنکھوں اور جسم کے دیگر اعضا پر بھی زخم لگائے گئے۔ قتل کے بعد قاتل خضر حیات لنگڑیال موقعہ سے فرار ہو گیا۔ 37 سالہ مقتول ربید لنگڑیال گائوں 120 پندرہ ایل کا رہائشی تھا۔ مقتول اور قاتل آپس میں رشتہ دار بھی ہیں۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم قاتل گرفتار نہیں ہو سکا۔
قتل