لاہور (نامہ نگار) سندر کے علاقے میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو خنجر سے گلہ کاٹ کر قتل کرنے کے بعد واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمدکر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سندر کے علاقے برکٹ ٹاؤن میں نعیم نے اپنی نئی نویلی دلہن25سالہ مریم کو تشدد کے بعد خنجر سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا اور واقعہ کو ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کا ڈھونگ رچا دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے شوہر کو مشکوک اور بار بار بیان بدلنے پر حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی مریم سے چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ اس نے گھریلو ناچاکی پر طیش میں آکر اسے تیز دھار آلے سے ذبح کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل خنجر برآمد کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
قتل
سندر‘ گھریلو جھگڑے پر بیوی کا گلا کاٹ کر ڈکیتی کا رنگ دے دیا
Oct 24, 2022