اسلام آباد(نا مہ نگار)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ موسم گرما میں پاکستان میں آنیوالے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں جہاں دنیا ہماری مدد کیلئے آئی ہے، وہیں پاکستان کے عوام اور تارکین وطن ہی ہیں جن کے تعاون اور کوششوں کو اس عظیم مساعی میں حتمی درجے میں دیکھا اور سراہا جائے گا۔ یہ بیان انہوں نے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کی اپیل کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے اسے 816ملین امریکی ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔ اسی طرح کینیڈین حکومت نے بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 30ملین کینیڈین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے علاوہ کینیڈین عوام اور تنظیموں کی جانب سے اکٹھی کی گئی 7.5ملین کینیڈین ڈالر امداد کے برابر مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم عالمی برادری کی جانب سے ملنے والی سمندر میں قطرہ کے برابر ہے اور سیلاب سے پاکستان میں ہونے والی تباہی اور بربادی سے نبٹنے اور بحالی کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جامع اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔
ظہیر اے جنجوعہ