سپرے سے ہی کرم کش ادویات موثر ثابت ہوسکتی ہیں:ترجمان محکمہ زراعت قصور

Oct 24, 2022


قصور(اے پی پی) ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کاشتکاروں کو زہرپاشی کوموثربنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جدید تقاضوں کے مطابق سپرے سے ہی کرم کش ادویات موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کی رائے کومدنظررکھے بغیر سپرے کرنے سے کرم کش ادویات کا 50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے جبکہ زہرپاشی صحیح آلات اور صحیح طریقوں سے نہ کرنے سے کسان کو بھاری نقصان پہنچ سکتاہے۔

مزیدخبریں