لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں معروف گیم ڈویلپر اور پبلشر مائنڈ سٹورم سٹوڈیوز نے حال ہی میں رکی گیم جیم 2022 کے نام سے ملک کا سب سے بڑا گیم جیم منعقد کیا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس گیم جیم میں ملک بھر سے 127 ٹیموں کی شکل میں 462 شرکاء نے حصہ لیااور دلچسپ گیمز تیار کرکے اپنے جذبے اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ سرفہرست 3 ٹیموں نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی انعامی رقم جیتی جبکہ 14 ٹیموں کو مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ جیتنے والی ٹیم میں مبشر اسلام (یونیورسٹی آف میانوالی)، مہرین عدیل (UMT لاہور)، محمد معاذ بن سجاد (FAST NUCES-کراچی) اور علیزہ حامد (NED-UET کراچی) شامل تھیں۔مہمان خصوصی سٹیفن برلنگویٹ (ڈائریکٹر اکنامک گروتھ USAID) اور عاصم شہریار (CEO Ignite) نے رکی گیم جیم 2022 کے دوران شرکاء کے کام اور کوششوں کو سراہا۔
مائنڈ سٹورم سٹوڈیوز کے زیر اہتمام رکی گیم جیم کی اختتامی تقریب
Oct 24, 2022