شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے والوں کا اپنا قائد بددیانت ثابت ہوگیا، ساجد عباسی 

Oct 24, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے اپنے بیان میںکہاہے کہ اقتداراور حکمرانی میں تو عمران نیازی ویسے بھی نااہل تھا ،اب الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میںاُن کی نااہلی کاتاریخی فیصلہ دیاہے، عمران  اور پی ٹی آئی کی سیاست الزامات  اور گالی گلوچ پر تھی جس کلچرکو انہوں نے رواج دیا ہے اس کا خمیازہ بالاخر خود ان کوبھگتنا پڑے گا،شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے والوں کا اپنا قائد بددیانت ثابت ہوگیا ہے، موجودہ سیاسی حالات کے ضمن میں عمران نیازی کی انتہاپسندانہ سیاسی پالیسی کو ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہے،اپنی مقبولیت کے زعم میں ملک کو نقصان پہنچانے پرتل گئے ہیں،اداروں کے خلاف تقریریں کرنے کے باوجود عمران نیازی ابھی تک لاڈلہ ہے،لاڈلہ عدالتو ں میں بھی پیش نہیںہوتا اس کے باوجود اس کے کیسز ختم ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں