انتشار کی سیاست نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا: عبدالغفار روپڑی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ ملک میں انتشار کی سیاست نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا اور غریب کا زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ ہماری سیاسی پارٹیوں نے قوم کو انتشار کا وہ راستہ دکھا دیا ہے جس کا خاتمہ ناممکن ہے، ہر ایک کو ذلیل اور رسوا کرنا، گالم گلوچ کا کلچر پاکستان کی سیاست کا کبھی حصہ نہیں رہا ،آج اخلاقیات کسی طرف نظر نہیں آرہیں، مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور معیشت مسلسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ہمیں مل جل کر اس ملک کی ترقی کے لئے سوچنا چاہیے۔ جامعہ القدس چوک دالگراں میں علمائ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے مزید کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیاں تیز کرے ہم اسلامی تعلیمات کو اپنا کر ہی مسلمان بن سکتے ہیں۔ اسلام ہمیں زندگی گزارنے کے ہر معاملے کی راہنمائی کرتا ہے ہم تمام اسلامی تعلیمات اور راستوں پر چل کر ہی مکمل مسلمان بن سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن