راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی شہر کو واسا کی جانب سے روزانہ 51 ملین گیلن پانی کی سپلائی شروع کر دی گئی راول ڈیم سے راولپنڈی شہر کیلئے روزانہ دس ملین گیلن پانی ٹریٹ کرکے لایا جا رہا ہے خان پور ڈیم سے راولپنڈی شہر میں 16 ملین گیلن پانی یومیہ ملنے لگا ہے جبکہ واسا 35 ملین گیلن پانی یومیہ اپنے 480 ٹیوب ویلوں سے حاصل کر رہا ہے۔
واسا نے شہر میں پانی چوروں کے خلاف بھی کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا جس کے لئے سروے ٹیمیں تیار کی جا رہی ہیں جو گھر گھر لگے کنکشن چیک کر یں گی.