سندر(نامہ نگار ) صدر سندر سٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ محمد احمد خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندر سٹیٹ کا ماحول آلودگی سے پاک اور انسان دوست ہے شہر بھر میں سموگ کے بڑھنے کے باعث حکومت پنجاب جہاں سموگ پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کررہی وہیں سندر سٹیٹ انتظامیہ بھی سموگ پر قابو پانے میں سرگرم ہے۔ انتظامیہ سندر سٹیٹ کے ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف کاروائی حکومت پنجاب کی پوری مدد کرے گی۔ دوسری جانب سندر اسٹیٹ میں روڈ سیفٹی پر عمل کروانے کے لیئے انتظامیہ کی جانب سے سندر اسٹیٹ میں داخلہ کے لیئے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ حادثہ کی صورت میں جانی نقصان کی شرح میں کمی آ سکے۔