رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)رائے ونڈ میں 100سے زائد کم عمر رکشہ ڈرائیور انسانی جانوں سے کھیلنے لگے،ٹریفک پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث درجنوں افرا د لقمہ اجل بن گئے،متعدد کم عمر رکشہ ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گئے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے رائے ونڈ سیکٹر کے ٹریفک پولیس وارڈنز نے کم عمر رکشہ ڈرائیور ز کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،موٹر سائیکل رکشہ چلا کر انسانی جانوں سے آزادانہ طور پر کھیل رہے ہیں،کم عمر رکشہ ڈرائیور ٹیپ ریکارڈ ر چلا کر مقابلے میں رکشے دوڑاتے ہیں،جس سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔شہریوں نے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی سے مطالبہ کیا کہ رائے ونڈ سیکٹر میں ایماندار اور فرض شناس ٹریفک پولیس افسران اور اہلکار تعینات کئے جائیں جو کم عمر ڈرائیور کے خلاف موثر کارروائی کرکے حادثات کی روک تھام کا سبب بن سکیں۔
رائے ونڈ میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کاراج، شہریوں کی جانوںکو خطرات لاحق
Oct 24, 2022