نبی کریم کی سیرت مبارکہ انسانیت کےلئے مینارہ نور ہے: راغب نعیمی 

Oct 24, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا کہ نبی کریم کی سیرت مبارکہ انسانیت کےلئے مینارہ نور ہے،آپ نے اپنے پاکیزہ کردار اوراعلیٰ اخلاق سے لوگوں کوگمراہی سے بچایا۔علماءکرام محراب ومنبر سے معاشرے کی اخلاقی تربیت کریں۔غیر مسلم معاشرے میں اسلام مبلغین اور ان کے کردار سے پھیلا ہے،ہمارے خطباءکو نبی کریم کا انداز تبلیغ سیکھنے کی ضرورت ہے۔بعض لوگ نبی کرےمکے نام پر مرمٹنے کو تو تےار ہےں لےکن آپ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو اپنانے کےلئے تیار نہیں۔ ان خیالات کااظہارا نہوں نے گزشتہ روز بزم نعیمیہ کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں سالانہ محفل میلا دمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل میلاد میں صدر نعیمین ایسوسی ایشن ڈاکٹرمفتی حسیب قادری،مفتی محمدعارف حسین ، مولانا مسعود احمدسیالوی، پیر سید زین العابد ین شاہ ویگر رہنماوں بھی خطاب کیا۔محفل میلاد میں ادارے کے طلباءنے عربی ،انگریزی ،فارسی،کشمیری ،بلوچی،سرائیکی و دیگر عالمی اورعلاقائی زبانوں میں تقریریں کیں،اس موقع پر بچوں نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کرمحفل میں جشن کاسما بند دیاجبکہ تقریب میں مفتی انتخاب احمدنوری ،مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مولانا رمضان شاد، مولانا شفقت علی یوسفی،مولانا محمداخلاق احمد،مولانا محمدعثمان قادری، مولانا محمدرفیق احمدمولاناراشد علی رضوی ،مولانا یاسین قادری،قاری محمدامیر قادری، قاری عبدالرحمان جامی،قاری محمداشفاق احمد ، قاری مدثررسول ، قاری محمدمبشر نعیمی مولانا محمدآصف ،حافظ حمزہ مجید، حافظ ذیشان احمدسمیت اساتذہ ،طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں