لاہور(نامہ نگار)مغلپورہ کے علاقہ میں چند روز قبل زبیر اپنی ایل پی جی گیس کی دکان میں موجود تھا کہ ڈاکوو¿ں نے دوران واردات مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہوگئے تھے۔ زبیرکو شےد زخمی حالت مےں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کےا گےا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول کے لواحقین نے سڑک بلاک کر کے شدےد احتجاج ، نعرے بازی کی ۔مظاہرےن کا کہنا تھا کہ پولےس نے ڈکےتی کی بجائے صرف زخمی کرنے کا مقدمہ درج کےا۔مقدمہ میں ڈکیتی مزاحمت قتل کی دفعہ کا اضافہ کیا جائے اورہمیں انصاف مہیا کیا جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔