نواز شریف ، مریم ،زرداری نے غیر ملکی تحائف کوڑیوں کے بھاﺅ خریدے: جمشید اقبال چیمہ

Oct 24, 2022


لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کےلئے تمام عملی اقدامات عمران خان کے دور میں اٹھائے گئے ،جن لوگوں کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہوا وہ آج پریس کانفرنسیں کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ، نواز شریف ، مریم نواز اور آصف زرداری نے غیر ملکی تحائف کوڑیوں کے بھاﺅ خریدے ، عمران خان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ،سیاسی میدان میں مقابلہ نہ کرسکنے کی وجہ سے انہیں بھونڈی سازش کے ذریعے راستے سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی گئی۔۔ پارٹی کارکنوں سے ملاقات اور ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اب عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ باہر نکلیں گے اور بوسیدہ نظام سے چھٹکارا حاصل کیا جائے گا۔ قوم عمران خان کی کال پر لبیک کہنے کے لئے بیتاب ہے اور جمعہ کے دن جو بھی تاریخ دی جائے گی نہ صرف تحریک انصاف سے وابستگی رکھنے والے بلکہ عام عوام بھی حقیقی آزادی کےلئے اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے اور امپورٹڈ حکمرانوں کو ان کے اقتدر سمیت بہا لے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں