ایٹمی اثاثوں پرامریکی صدر کی ہرزاسرائی کیخلاف مظاہرہ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)الامہ لائرزفورم،پاک سول سوسائٹی کے ممبرزنے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق امریکی صدرجوبائیڈن کی ہرزاسرائی کیخلاف جی پی اوچوک میں احتجاجی مظاہرہ کیااورامریکی صدر کے بیان کیخلاف نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمدممتازاعوان،ڈاکٹرشاہدنصیر،علی عمران شاہین،چوہدری عبدالرو¿ف ایڈووکیٹ،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،راو¿ طاہرشکیل ایڈووکیٹ،مولانا محمدحنیف حقانی،چوہدری مقصودعلی خان،افتخاراحمدفخر،حافظ یعقوب شاہ نے مسلم دنیاکی پہلی اورعالمی دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت مملکت خدادادپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالہ سے جوبائیڈن کے غیرذمہ دارانہ گمرہ کن بیان پرسخت احتجاج کیا اورکہاکہ پاکستان ایک انتہائی ذمہ دارپرامن ایٹمی ملک ہے امریکی صدرکابیان سراسرگمرہ کن اورجھوٹ کاپلندہ ہے جس سے 23کروڑغیورپاکستانی عوام کے اندرشدیدغم وغصہ پایاجاتاہے امریکی صدر صرف اپنابیان واپس ہی نہیں بلکہ پوری پاکستان قوم سے معافی مانگے۔

ای پیپر دی نیشن