گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ممبران امن کمیٹی اور علما ءکرام آج شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے ہر صورت پولیو بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں،تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور ممبران امن کمیٹی پولیوں کے خاتمے کیلئے کی جانیوالی حکومتی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں گے،علما کرام کی طرف سے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ علما ءکرام پولیو ویکسین کے بارے میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیںان خیالات کا اظہار ضلعی ممبران امن کمیٹی علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی،حاجی محمد یوسف کھوکھر،مولانا محمد اکبر نقشبندی،حاجی عبدالروف مغل،حافظ محمد جواد قاسمی،مولانا محمد حنیف چشتی،علامہ کاظم علی ترابی،پروفیسر محمد آصف ہزاروی،مفتی محمد شعبان القادری،محمد بابر رضوان باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی گزارنے کیلئے انسداد پولیو ویکسی نیشن بچوں کا پیدائشی حق ہے انہیں محروم نہ کیا جائے،پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے تمام محکمے اپنا فعال کردار ادا کریں۔