آصف بٹ پر تشدد کرنےوالے پولےس اہلکاروں کو برطرف کےا جائے:صحافی


احمد نگر چٹھہ(نامہ نگار) گکھڑ پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد آصف بٹ پر وحشیانہ اور بیہمانہ تشدد کرنے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر تھانہ احمد نگر پولیس کے ایس ایچ او حسن منج اور اے ایس آئی غلام مصطفے گجر سمیت دیگر اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج اور نوکری سے برخواست کیا جائے بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ کار ضلع گوجرانوالہ سے صوبائی اور نیشنل سطح پر بڑھایا جائے اور پولیس کے ناروا اور غیر منصفانہ رویہ پر انکی خبروں کا بائیکاٹ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار میاں صبیح الرحمٰن کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران پریس کلب نے کیا۔انہوںنے بینرز اٹھا کر پولیس گردی کے خلاف جی ٹی روڈ پر مظاہرہ بھی کیا ۔ مقررین صدر میاں صبیح الرحمن امانت علی چیمہ ،میاں گلشاد سلیمی ،سید شاہ حسین شبیر انجم مصطفائی ندیم صابر چوہدری ،افتخار صابر چوہدری،ولید الرحمن بٹ ،ڈاکٹر عصمت علوی ،مدثر قادر صبح ،عبدلرزاق لکی بٹ ،فیصل افضل ،نثار احمد اعوان ،عارف شہباز ،عثمان انور رانا ،ارسلان ڈار ،شیخ نوید ،حافظ اسلم جٹ ،ناصر شہزاد میر ،زوہیب اسلم ،کاشف عبداللہ ،رفیق آسی فراز گجر ،جبران لطیف قریشی ،شاہد انصاری ،مدثر اکرم بٹ ،طارق عبداللہ ،عرفان مغل ،میاں عثمان ،جنید بٹ اور اقبال بٹ نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، ڈی آئی جی اور سی پی او سے کہا کہ محکمہ کی چند کالی بھیڑیں پولیس کو عوام اور صحافیوں سے دور کرنے میں مصروف ہیں ان کا فوری سدباب کیا جائے ۔ اس موقع پر انجمن تاجران گکھڑ، انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی گکھڑ، انجمن تاجران کریانہ مرچنٹ سبزی گکھڑ انجمن حقوق شہریاں گکھڑ وسیاسی تنظیمیں مسلم لیگ یوتھ ونگ پی ٹی آئی گکھڑ و دیگر نے صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی اور ہر فورم پر ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...