کامونکی(نمائندہ خصوصی)علماءکرام دین کی ترجمانی دلیری کیساتھ کریں دین اسلام کیلئے دل و جان سے خدمت کرنیوالوں کو اسلام گرنے نہیں دیتا۔ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم المدارس پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن نے گزشتہ روز جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل کامونکی کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی علمی و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں مفتی محمد ابوبکر صدیق،الحاج امجد علی چشتی،امیر جماعت اہلسنت تحصیل کامونکی پیر سید امداد حسین شاہ،ناظم اعلیٰ حافظ غلام شبیر،سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں،سابق ایم این اے رانا عمر نذیر احمد خاں،محمد اشرف مغل،علامہ محمد شفیق رضوی،الحاج محمد شفیق خرم،چودھری گلفام ورک،سابق کونسلر محمد امین چودھری سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ عشق مصطفیمیں مسلمانوں کی متاع حیات ہے امام الانبیاء سے محبت اور عقیدت کا تعلق ہر مسلمان اور صاحب ایمان کا جان سے زیادہ قیمتی اثاثہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صاحبان عشق شاہ کونین سے اپنی محبت عقیدت اور تعلق پر آنچ نہیں آنے دینگے۔عاشقان رسول کے پروانوں کا انداز محبت اور معیار محبت پوری دنیا سے نرالا و جدا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعالیٰ کا ہم مسلمانوں پر احسان عظیم ہے کہ ہمیں اپنا محبوب عطا کر دیا ہم رسول کریم کا امتی ہونے پر جتنا فخر کریں کم ہے۔
عشق مصطفی متاع حیات ،علماءدین کی ترجمانی دلیری سے کریں :مفتی منیب الرحمن
Oct 24, 2022