نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کے صاف دیہات پروگرام مہم کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں سمیت یونین کونسلز مٹوبھائیکے، عابد آباد اور اولکھ بھائیکے میں سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو بھاری مشینری سے اٹھایا گیا محمد اسلم گھمن ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ اور اقصی امین اے ڈی ایل جی نوشہرہ ورکاں نے مختلف دیہات میں جا کر اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی کروائی سیکرٹری یونین کونسل مٹوبھائیکے محمد حنیف چوہدری نے انہیں صاف دیہات پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی۔