بھارت پاکستان نہیں آتا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا جائے: فرحان سعید


لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اگر بھارت ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان سپر لیگ رکھے اور تمام پاکستانی وہ میچز دیکھیں اور ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں۔ اس قسم کی حرکتیں بہت عرصے سے ہورہی ہیں، پاکستان کو اس پر اپ سخت ردعمل دینا چاہیے، کسی سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ اگر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمبر ون اور نمبر 3 بیٹر نہیں ہوگا تو وہ ورلڈکپ انتہائی بے رونق ہوگا، بھارت کو یہ سوچنا چاہیے کہ اب ہماری وہ حالت نہیں کہ ورلڈکپ میں ہمیشہ ہاریں گے، اب ہم انہیں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن