شادی سب کو بتا کر کرونگی ‘اداکار کے ساتھ اچھا انسان ہونا ضروری : :رےشم


لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ رےشم نے کہا ہے کہ اچھا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان ہونا بھی ضروری ہے‘ ٹی وی شوز میں اپنے ساتھیوں کو برا بھلا کہنے والوں کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہئے۔ جب بھی شادی کرنا ہوگی تو سب کو بتا کر وں گی ۔ انسان کو اچھا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی ہونا ضروری ہے۔ مختلف ٹی وی شوز میں بیٹھ کر اپنے ہی اداکار ساتھیوں کی برائیاں کرنے والوں کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہئے۔ مجھے اس بات کا بڑا دکھ ہوتا ہے کہ جب لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر ان اداکاروں کی عدم موجودگی میں ان کے بارے میں عجیب و غریب اور متنازعہ باتیں کرتے ہیں ایسی باتیں کسی کو زیب نہیں دیتیں۔
 عروہ حسین نے ماورا حسین کو
 خود سے اچھی اداکارہ قرار دےدیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بہن ماورا حسین کو خود سے اچھی اداکارہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ماورا حسین مجھ سے اچھی اداکارہ ہیں۔ اچھے اداکار گانا بھی اچھا گا سکتے ہیں۔ خلیل الرحمان قمر اور نرم مزاج یہ سوال ہی نہیں بنتا۔میں نے بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...