افتخار احمد آسٹریلیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانیوالے پاکستانی بن گئے

Oct 24, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد آسٹریلوی سر زمین پر ایک ٹی ٹونٹی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بن گئے۔پاکستان بھارت ٹاکرے میں افتخار احمد نے چار چھکے لگائے۔اس سے قبل افتخار احمد نے ہی کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف تین چھکے لگائے تھے۔کامران اکمل نے 2010 میں میلبورن اور بابر نے 2019 میں سڈنی میں دو ، دو چھکے لگائے تھے۔

مزیدخبریں