لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اپنی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بیان پرالجھ پڑے اور کہاکہ نہیں بھیجیں گے ٹیم پاکستان، مت کھیلو ہمارے ساتھ۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ رمیز راجہ نے ایک سال قبل بیان دیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ نہیں ہے اور ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلانے کےلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، اگر اب بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بیان کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ کےلئے بھارت نہیں آنا تو نہ آئے،کون کہہ رہا آپ میچ کھیلنے بھارت آئیں۔اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم اپنی ٹیم وہاں نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ، پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت پر انحصار کرتا ہے جبکہ بھارت پاکستان پر نہیں کرتا۔ سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہو گا۔جس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو چیلنج دیا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں آپ ایسے ہی انکار کر کے دکھائیے گا پھر بات ہوگی جس پر ہربھجن سنگھ نے ہٹ دھرمی دکھائی اور کہا کہ آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔