معاشی سیڑھی چڑھنے کیلئے تاجران کی خوشحالی ضروری، پیر سید اظہاربخاری 

Oct 24, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیئرمین امن کمیٹی سفیرامن معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہاربخاری نے کہا عزت دولت نہیںاچھے کردار سے ملا کرتی ھے ۔معاشی سیڑھی چڑھنے کےلیے تاجران کی خوشحالی ضروری ھے۔پاکستان پہلے ہی معاشی طور پر کمزور ھے ۔تاجران ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ھیں ۔تاجرال خوشحال ھوں تو معیشت پروان چڑھتی ھے ۔معاشی میدان میں فتح حاصل کرنے کےلیے تاجران وعامت الناس کی ضروریات زندگی با آسانی فراھم کرنا حکومت کی زمہ داری ھے ۔پرانی سبز منڈی کو باضابطہ سرکاری سطح پر تسلیم کیا جائے ۔ تجارت مقدس پیشہ ہی نہیں بلکہ سنت رسول بھی ھے ۔رسول کریم نے خود کاروبار کرکے تجارت کے سنہری اصول واضح کی اور ان پر عمل کر لیا جائے تو برکتوں کے ساتھ ساتھ غیروں کی محتاج بھی ختم ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران سبزمنڈی کے بلا مقابلہ نومنتخب صدر غلام قادر میر و تاجران کے اعزاز میں دیے جانے والے ڈنر میں خطاب کرتے ھوئے کیا ۔اس تقریب سے صدر سیرت میلادکمیٹی شیخ ناصر علی، سہیل الطاف،شرجیل میر،غلام قادرمیر، ملک ساجد،شیخ پرویز مقبول، سید عطاءاللہ شاہ بخاری، حافظ اقبال رضوی،پیرعبد المجید نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں