اسلام میں مسجد کوایک تمدنی مرکزکی حیثیت حاصل ہے، علی اختر اعوان

Oct 24, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)معروف اسلامی اسکالر اور تحریک منہاج القرآن کے راہنماءعلامہ علی اختر اعوان نے کہا ہے کہ اجتماعی نظم کیلئے ایک مرکز کا ہونا ضروری ہے،اسلام میں مسجد کوایک تمدنی مرکزکی حیثیت حاصل ہے،معاشرے کی اصلاح اور تعمیر و ترقی میں مساجد انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں،اسی لئے رسول پاک جب ہجرت کر کے مدینہ آئے تو سب سے پہلے وہاں مسجد تعمیر کی،ریاست مدینہ میں مسجد نبوی مسلمانوں کی تمام مذہبی،تعلیمی،تربیتی،سماجی اور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ومحورتھی،مساجد اسلامی شعائر میں سے ہیں،ان کی تعمیر اور انہیں آباد کرنے والوں کیلئے اللہ رسول کی بہت سی بشارتیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز کالونی گلی نمبر دو میں جامع مسجد خضریٰ کی دوسری منزل کا افتتاح کرتے ہوئے،اس موقع پر تحریک منہاج القرآن پی پی 14 کے صدر رضوان خان،علامہ معصب عباسی،علامہ حیدر علوی،بابر حسین اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں