آوارہ کتوںکیلئے قائم سنٹر میں تمام سہولیات فراہم کی جارہیں

Oct 24, 2022


اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی ہدایت پرآوارہ کتوں کی افزائش نسل کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائے گئے سینٹر میں پروٹوکول کے مطابق واشنگ اور ڈس انفیکشن ایریا میں مزید بہتری کی جارہی ہے، اس وقت سینٹر میں 245 آوارہ کتے رکھے گئے ہیں۔ نر، مادہ اور چھوٹے کتوں کی دیکھ بھال کے لئے مختص حصوں میں تربیت یافتہ عملہ ان کی دیکھ بھال کررہا ہے۔مزید برآں ہفتہ سے اب تک 15 سے زائد سرجریز کی جارہی ہیں ۔
اور ناپید کتوں کو صحت یابی اور آپریشن کے بعد کی نگرانی کے لئے علیحدہ کینلز میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اسی طرح صحت یابی کے بعد کتوں کو آزادانہ نقل و حرکت کے لئے کھلی جگہ پر منتقل کردیا جاتا ہے۔ اسی علاقے میں 30 کینلز بھی ہیں جو کتوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں مددگار ہیں۔علاوہ ازیں اس وقت ڈاگ سینٹر میں 500 کتے رکھنے کی گنجائش موجود ہے لیکن چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اس منصوبہ میں مزید توسیع بھی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں