اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "بین المذاہب تعلقات:تحدیات و امکانات "پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج شروع ہورہی ہے جس میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین، اساتذہ اور محققین اپنے مقالات پیش کریں گے۔کانفرنس کامقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ اور ان چیلنجز کا جائزہ لینا ہے جو اس راستے میں رکاٹ ہیں۔شیخ الجامعہ، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی کانفرنس کے نگران اعلیٰ ہیں۔
چئیر مین، شعبہ بین المذاہب مطالعات، پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمن نے پاکستان بھر کے اہل علم و تحقیق اور مطالعہ ادیان و مذاہب سے دلچسپی رکھنے والے محققین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔