وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ  رہنمائوں کی جانب سے صحبت پور کے سیلاب متاثرین کیلئے رضائیوں کا تحفہ

Oct 24, 2022


 نصیرآباد (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ کی طرف سے ضلع صحبت پور کے سیلاب متاثرین کیلئے گرم رضائیاں بھیجی گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نصیر آباد ڈویژن کے صدر محمد حسین گولہ نے ضلعی صدر کیساتھ مل کر سیلاب متاثرین  پرکانی آباد بھنڈ کے نزدیک تقسیم کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین اپنے بلوچ بھائیوں کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑی گی۔ سردی کی آمد ہے اس لئے گرم رضائیاں دی گئی ہیں‘ بہت جلد مرکزی رہنما مزید امدادی سامان بھیجیں گے جس میں راشن‘ ٹینٹ‘ برتن گرم بستر وغیرہ شامل ہونگے۔
رضائیاں تحفہ

مزیدخبریں